عراق: داعش سے جھڑپوں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 46 ہلاک

اے ایف پی  پير 24 اکتوبر 2016
کرد فورسزکا بشقیہ قصبے پر قبضہ،داعش کا اردن سرحد کے قریب رتبہ پر بھی حملہ  فوٹو؛ فائل

کرد فورسزکا بشقیہ قصبے پر قبضہ،داعش کا اردن سرحد کے قریب رتبہ پر بھی حملہ فوٹو؛ فائل

بغداد: عراق میں جھڑپوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 46 افراد ہلاک ہوگئے۔

عراقی فورسز کو موصل پر کنٹرول حاصل کرنے کیلیے داعش جنگجوؤں کی اسنائپر فائرنگ اور خودکش کار بم حملوں کا سامنا ہے۔ دوسری طرف کرد فورسز نے موصل کے شمال مشرقی قصبے بشیقہ پر داعش کیخلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، کرد فورسز نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے بشقیہ قصبے پر قبضہ کر لیا ہے، ندا علاقے میں فورسز نے داعش کے مسلح افراد کو گھیرے میں لے لیا ہے، جھڑپوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 46 افراد ہلاک ہوگئے، داعش کے شدت پسندوں نے اردن کی سرحد کے قریب رتبہ قصبے پر بھی حملہ کیا۔

داعش کے 5 کاروں پر سوار خودکش بمباروں نے رتبہ میں دھماکے کیے، دوسری طرف امریکی قیادت میں کام کرنیوالے فوجی اتحاد نے شمالی عراق میں بمباری کی تردید کر دی جس میں  15 خواتین ہلاک ہوگئی تھیں، امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے کہا کہ داعش کے جنگجوؤں کو رقہ میں تنہا کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔