- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کا نہیں، مراد علی شاہ
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں۔
کراچی میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری اقدار کو برقرار رکھنا چاہتی ہے، ہم اپنے شہیدوں پر ناز کرتے ہیں، احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک صوبائی مالیاتی کمیشن کی تشکیل نہیں ہوسکی جس کے باعث بلدیاتی اداروں کو مالی مسائل درپیش ہیں، جلد ہی صوبائی مالیاتی کمیشن بنایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسپتالوں میں طبی و غیر طبی عملے اور ڈاکٹرز کی کمی سےمتعلق خامیاں ختم کرنا چاہتے ہیں، صوبے بھر میں بھرتیوں پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے، 3 سے 6 ماہ میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی ختم کی جائے گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو موذی مرض ہے اور ہمیں اس کاخاتمہ کرنا ہوگا، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر پولیو کا خاتمے کرنا چاہتے ہیں، مہم کے دوران صوبے بھرکے 83 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے جب کہ کراچی کے22 لاکھ بچوں کوپولیوسےبچاؤ کےقطرے پلائےجائیں گے، اس کے لیے 46 ہزار ورکرز کام کررہے ہیں۔ والدین سے درخواست ہےکہ 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا اعتراض تھا پولیو ویکسین درست نہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرزکو پولیو ویکسین کے رنگ سے متعلق بھی تربیت دی ہے کیونکہ اگر پولیو ویکسین کا رنگ تبدیل ہوجائے تو وہ مؤثر نہیں رہتی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔