امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم، 15 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 24 اکتوبر 2016
مرنے والوں میں مسافر بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ ٹرالر ڈرائیور سمیت بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس : فوٹو : سوشل میڈیا

مرنے والوں میں مسافر بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ ٹرالر ڈرائیور سمیت بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس : فوٹو : سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سیاحوں سے بھری بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر پام اسپرنگ میں سیاحوں کی بس اور ٹرالر کے درمیان ہونے والے تصادم میں 15 افراد ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس حکام کے مطابق سیاحوں کی بس لاس اینجلس سے واپس آرہی تھی کہ پام اسپرنگ ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ امدادی ٹیموں کے رضا کاروں اور پولیس کا کہنا ہے کہ مسافربس کی رفتار انتہائی تیز ہونے کے باعث  ٹریکٹر ٹرالر بس میں 15 فٹ اندر تک جا گھسا جس کے باعث رضاکاروں کو بس کے اندر جانے اور لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکی ریاست ٹیکساس میں بس حادثہ؛ 8 افراد ہلاک اور44 زخمی

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں مسافر بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ ٹرالر ڈرائیور سمیت بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے.  حادثے کے بعد ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔