ایشوریا رائے بچن نے رنبیر کپور کے ساتھ بولڈ مناظر پر خاموشی توڑدی

ویب ڈیسک  پير 24 اکتوبر 2016

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

ممبئی: ایشوریا رائے بچن نے رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں بولڈ مناظر فلمانے پر خاموشی توڑدی۔

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور اداکار رنبیر کپور نامور فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں پہلی بار ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران رنبیر کے ساتھ فلمائے گئے بولڈ مناظر پر فلمی حلقوں میں کافی چرچے ہورہے تھے آخر کار سابق حسینہ عالم نے اس حوالے سے اپنی خاموشی توڑدی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایشوریا رائے نے رنبیر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

ایشوریا کا کہنا ہے کہ بولڈ مناظر فلم کی ڈیمانڈ تھے،  وہ کئی برسوں سے بالی ووڈ سے وابستہ ہیں اور وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ کسی بھی کردار میں خود کو کیسے ڈھالاجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرن جوہر اس سے زیادہ بولڈ مناظر فلمانا چاہتے تھے لیکن انہوں نے صرف وہ مناظر فلمائے جس میں وہ خود کو آرام دہ محسوس کرتی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :  ’’اے دل ہے مشکل‘‘ سے رنبیر اور ایشوریا کے قابل اعتراض مناظر نکال دیئے

ایشوریا رائے بچن نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں کہا کہ فلم میں ان کا کردار ایک ترقی پسند خاتون کا ہے جو فلم کے ہیرو آیان کی آواز ہے اور اس کی زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ فلم صرف دونوں کے درمیان کیمسٹری دیکھنے کے لیے آئیں گے یا پھر فلم کی کہانی میں چھپی گہرائی کو۔

واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘میں اداکاررنبیر کپور، فواد خان، ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔