لاہور میں گول روٹی نہ پکانے پر بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت کا حکم

ویب ڈیسک  پير 24 اکتوبر 2016
ملزم نے 2015 میں گول روٹی نہ پكانے پر اپنی جواں سالہ بیٹی انیقہ كو بہیمانہ تشدد كا نشانہ بناکر قتل کردیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

ملزم نے 2015 میں گول روٹی نہ پكانے پر اپنی جواں سالہ بیٹی انیقہ كو بہیمانہ تشدد كا نشانہ بناکر قتل کردیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

 لاہور: ایڈیشنل ڈسٹركٹ اینڈ سیشن عدالت نے گول روٹی نہ پكانے پر تشدد كركے بیٹی كو قتل كرنے كے مقدمے میں ملوث خالد محمود كو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت كا حكم سنا دیا۔

استغاثہ كے مطابق ملزم نے 2015 میں گول روٹی نہ پكانے پر اپنی جواں سالہ بیٹی انیقہ كو بیہمانہ تشدد كا نشانہ بناتے ہوئے ابدی نیند سلا دیا تھا جس پر پولیس نے تھانہ شاد باغ میں مقدمے كے اندراج كے بعد سفاك قاتل كوگرفتاركیا اور تفتیش مكمل كركے چالان عدالت میں پیش كردیا تھا۔

فاضل عدالت نے گواہوں كے بیانات اور وكلا دلائل كی روشنی میں جرم ثابت ہونے پرملزم خالد محمود كو سزائے موت کا حکم سنایا۔ عدالت کی جانب سے مقدمے كے فیصلے میں درج دیگر دفعات كے تحت مجرم كو 5 سال قید اور 3 لاكھ روپے جرمانے كی  بھی سزابھگتنا ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔