بھارتی وزیر دفاع نے ’اسٹرائیک‘ سے توبہ کرلی

این این آئی  منگل 25 اکتوبر 2016
میں اسٹرائیک کا لفظ استعمال کرنا ترک کرچکا ہوں،    منوہر پاریکر فوٹو: فائل

میں اسٹرائیک کا لفظ استعمال کرنا ترک کرچکا ہوں، منوہر پاریکر فوٹو: فائل

گوا: کنٹرول لائن کے اطراف ’اسٹرائیکس‘ کے حوالے سے بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریگر نے ’اسٹرائیک‘ کا لفظ استعمال کرنے سے توبہ کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیردفاع منوہرپاریکر نے اپنی آبائی ریاست گوا میں ہیلی کاپٹر انجن مینٹیننس یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اسٹرائیک کا لفظ استعمال کرنا ترک کرچکا ہوں، مجھے مقامی زبان میں بات کرنے کا موقع بہت کم ملا ہے لہٰذا میں تقریب سے مقامی زبان میں خطاب کرنا چاہوں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے خطاب کے دوران کسی متنازع معاملے پر بات نہیں کروں گا۔ تقریب سے خطاب کے دوران انھوں نے وزیر اعلیٰ لکشمی کانت پارسیکر کو مخاطب کرتے ہوئے از راہ مذاق کہا کہ مزدوروں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے اسٹرائیک کا لفظ استعمال کر ہی لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔