کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے شہدا کی نماز جنازہ ادا، میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

ویب ڈیسک  منگل 25 اکتوبر 2016
شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان، سربراہ پاک فوج اور کورکمانڈر کوئٹہ بھی شریک ہوئے. فوٹو: این این آئی

شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان، سربراہ پاک فوج اور کورکمانڈر کوئٹہ بھی شریک ہوئے. فوٹو: این این آئی

کوئٹہ: پولیس ٹریننگ سینٹر کے شہدا کی نما زجنازہ ادا کردی گئی ہے جس کے بعد شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ رات پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے میں جاں بحق اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، کمانڈر سدرن کمانڈ ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری اور وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 61 ہوگئی

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا ہے جہاں انہیں پوری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قوم کا سپہ سالار کوئٹہ پہنچ گیا

واضح رہے کہ دہشتگردی کی اس واردات میں کوئٹہ کے علاوہ پنجگور، گوادر، پسنی، لورالائی، چمن اور قلعہ عبداللہ  سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔