بیوی کوخوش رکھنا چاہتے ہیں تو ان 30 باتوں کا خیال رکھیں

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2016
اگر شوہر چند باتوں پر عمل کریں تو اس سے اذدواجی زندگی بہت اچھی ہوسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

اگر شوہر چند باتوں پر عمل کریں تو اس سے اذدواجی زندگی بہت اچھی ہوسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

لندن: مردوں کو خواتین سے اکثر شکایت رہتی ہے کہ ان کی شریکِ حیات ان سے ناخوش رہتی ہیں اور اسی طرح خواتین بھی ان سے نالاں نظر آتی ہیں جس سے اذدواجی زندگی شدید متاثر ہوتی ہے۔

مرد حضرات چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھ کر اپنی شریکِ حیات کو مسرور کرکے زندگی کو بہتر بناسکتے ہیں۔ ایک طویل سروے کے بعد لگ بھگ 30 ایسی باتیں سامنے آئی ہیں جسے شوہر اختیار کرلے تو ان کی بیگم بہت مسرور رہتی ہیں۔ ان پر عمل کرنا آسان ہے اور اس سے زندگی پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان میں سے کئی چیزیں اہم ہیں لیکن برطانوی خاتون نے شوہر کی جانب سے فیس بک پر اجنبی خواتین کو لائک کرنے پر شدید برہمی دکھائی ہے۔ اس کے علاوہ بیگم کے فون اور ای میلز دیکھنے سے اجتناب اور گاڑی یا موٹر سائیکل میں پہلے سے پیٹرول ڈلوانے کی عادتیں آپ کی بیوی کو پسند آتی ہیں اور انہیں خوش رکھتی ہیں۔

اس کے علاوہ 30 ضروری باتیں یہ ہے جن کا خیال مردوں کو ضرور رکھنا چاہیے۔

1: شریکِ حیات کو احساس دلائیں کہ وہ آپ کے ساتھ محفوظ ہیں۔

2: اپنی بیوی پر مکمل اعتبار کریں۔

3: 51 فیصد خواتین نےکہا کہ وہ ہنسنے اور قہقہہ لگانے والے مرد کو پسند کرتی ہیں۔

4: مرد حضرات خاتونِ خانہ کے کام کی تعریف کریں۔

5: جب جب محسوس ہو’’ آئی لو یو‘‘ کہیں یا کسی بھی طرح محبت کا اظہار کریں۔

6: ایسا شوہر جو ہر معاملے میں بیوی کو برابر سمجھے۔

7: وہ شوہر حضرات جو وقت کے ساتھ ساتھ خوشگوار سرپرائز دیں۔

8: آپ کو طبعی اورفکری طور پر جگہ (اسپیس) فراہم کرے۔

9: اکثر خاتون کی خوبصورت میں کلمات کہے۔

10: سالگرہ، خواہ شادی کی ہو یا خود بیگم کی اسے یاد رکھے۔

11: بیوی کو محتاج اور غیر محفوظ نہ ہونے دے۔

12: اپنے دوستوں سے زیادہ بیوی کے ساتھ رہنا پسند کرے۔

13: اپنی صفائی ستھرائی کا خود خیال رکھے۔

14: آپ کے تخلیے اور پرائیویسی کا خیال رکھے۔

15: بچوں کے معاملے میں خود کو برابر کا نگراں سمجھے۔

16: اگر خاتون اپنی سہیلیوں کے ساتھ وقت گزاریں تو اس پر مسرت کا اظہار کرے۔

17: چھٹیوں کے بارے میں آپ ہی کی طرح جوش اور خوشی دکھائے۔

18: کوڑے دان کو کمرے سے باہر رکھے۔

19: آپ کے فون ، میسج اور ای میلز نہ دیکھے۔

20: آپ کی تعریف کرتا رہے۔

21: آپ کے دوستوں کے کام آئے۔

22: بیوی کے لطائف اور چٹکلوں پر مسکرائے۔

23: بیوی ٹی وی پر جو بھی دیکھ رہی ہو اس کے ساتھ انجوائے کرے۔

24: راستوں میں خواتین کو گھور گھور کر نہ دیکھے۔

25: صبح کو بیوی کے لیے کبھی کبھی کافی اور چائے بھی بنادے۔

26: ہفتے میں دو مرتبہ بیوی کے قریب جائے۔

27: اپنی بیوی کے کھانے کو اتنا ہی پسند کرے جتنا والدہ کے پکائے ہوئے کھانے کو کرتا ہو۔

28: اپنی ساس کے لیے محبت اور عزت کا جذبہ رکھے۔

29: سوشل میڈیا پر خواتین کی تصاویر کو لائیک کرے۔

30: کار یا بائیک میں ایندھن پہلے سے جمع رکھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔