پی ایس او کو 4.4 ارب روپے کا منافع

بزنس ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2016
اجلاس میں کمپنی کے مختلف شعبوں و کمپنیوں پر 249ارب روپے کے واجبات کی وجہ سے درپیش مالی چیلنج پر بھی غور ہوا۔ فوٹو؛ فائل

اجلاس میں کمپنی کے مختلف شعبوں و کمپنیوں پر 249ارب روپے کے واجبات کی وجہ سے درپیش مالی چیلنج پر بھی غور ہوا۔ فوٹو؛ فائل

کراچی: پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ نے گزشتہ دنوں منعقدہ اجلاس میں کمپنی کی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کارکردگی کا جائزہ لیا، اجلاس میں کمپنی کی بہترمالی وآپریشنل کارکردگی کو اجاگر کیا گیا، مذکورہ مدت میں پی ایس او نے 56.9 فیصد کا مارکیٹ شیئربرقرار رکھا، اس دوران بعداز ٹیکس منافع 35فیصد کے سال بہ سال اضافے سے 4.4 ارب روپے رہا جس کی بڑی وجہ مائع ایندھن کی فروخت میں 17فیصد کا اضافہ ہے۔

اجلاس میں کمپنی کے مختلف شعبوں و کمپنیوں پر 249ارب روپے کے واجبات کی وجہ سے درپیش مالی چیلنج پر بھی غور ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ایس او کی انتظامیہ پاور سیکٹر اور ایئرلائن آپریشنز کو بلاتعطل فیول سپلائی کے مقصد سے واجبات کی بروقت وصولیوں کیلیے وزارت پانی وبجلی اور پی آئی اے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔