حکومت کی رٹ کوچیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2016
ملاقات میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس نومبرکے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے: فوٹو: فائل

ملاقات میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس نومبرکے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے: فوٹو: فائل

 کراچی: کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے جس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی میں ترجمان سی ایم ہاؤس کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سانحہ کوئٹہ کے بعد امن و امان کی صورت حال اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کارکردگی بہتربنائیں ورنہ کہیں اورکام ڈھونڈیں

ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد اورپیش رفت پربھی غورکیا گیا جب کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس نومبرکے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ملاقات میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔