مانسہرہ میں وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2016
 وین تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری،پولیس۔ فوٹو؛ فائل

وین تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری،پولیس۔ فوٹو؛ فائل

مانسہرہ:  پھلڑا محاڑروڈ پر وین الٹ کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکےمطابق مانسہرہ میں پھلڑا محاڑ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث وین ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 خواجہ سراؤں سمیت 6 مسافرجاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وین تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری تاہم حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔