سعودی مردوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک سے زائد شادیاں کررکھی ہیں،رپورٹ

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2016
60 سے 64 سال کے47456 مردوں نے 2 شادیاں کررکھی ہیں رپورٹ۔ فوٹو : فائل

60 سے 64 سال کے47456 مردوں نے 2 شادیاں کررکھی ہیں رپورٹ۔ فوٹو : فائل

ریاض: سعودی عرب میں جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی مردوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک سے زائد شادیاں کررکھی ہیں اور ان کی 2 یا اس سے بھی زائد بیویاں ہیں۔

سعودی عرب میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا سعودی مردوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک سے زائد شادیاں کررکھی ہیں، رپورٹ کے مطابق 5 لاکھ سے زائد سعودی مردوں کی ایک سے زیادہ بیویاں ہیں۔ آزاد ادارے کی جانب سے جارہ کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ کچھ مرد ایک سے زائد شادیاں اس وجہ سے کرتے ہیں کیونکہ انہیں مذہب اس بات کی اجازت دیتا ہے، کچھ سماجی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دوسری شادی کرتے ہیں جب کہ کچھ دوسری شادی صرف اس وجہ سے کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنی پہلی شادی سے خوش نہیں ہوتے۔

اعدادوشمارمیں بتایا گیا ہے کہ 18246 مرد جن کی عمریں 30 سے 34 سال کے درمیان ہے، 2 شادیاں کی ہیں لیکن اسی عمر کے 539 مردوں نے 2  سے زائد شادیاں کی ہیں جب کہ 35 سے 39 سال کی عمر کے 30  ہزار سے زائد افراد کی 2 بیویاں ہیں اور اس عمر کے 2 ہزار سے زائد مردوں  نے 2 سے زائد شادیاں کی ہیں۔40 سے 44 سال کے 43407 مردوں نے دوشادیاں کررکھی ہیں جب کہ اس عمر کے 7170 مردوں نے 2 سے زائد شادیاں کررکھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 45 سے 49 سے کے63415 مردوں نے 2 شادیاں کررکھی ہیں جب کہ اسی عمر کے 9756 مردوں نے 2 سے زائد شادیاں رکھی ہیں،50 سے 54 سال کے59964 مردوں نے 2 شادیاں کررکھی ہیں جب کہ اسی عمر کے 13164 مردوں نے 2 سے زائد شادیاں کررکھی ہیں، 55 سے 59 سال کے  55818 مردوں نے 2 شادیاں کی ہوئی ہیں جب کہ اسی عمر کے14634 مردوں نے 2 سے زائد شادیاں کررکھی ہیں،60 سے 64 سال کے47456 مردوں نے 2 شادیاں کی ہیں جب کہ اسی عمر کے 16664 مردوں نے 2 سے زائد شادیاں کررکھی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق 65 سے 69 سال کے 31502 مردوں نے 2 شادیاں کررکھی ہیں جب کہ اسی عمر کے 11729 مردوں نے 2 سے زائد شادیاں کررکھی ہیں،70 سے 74 سال کے 26557 سال کے مردوں نے 2 شادیاں کررکھی ہیں جب کہ اسی عمر کے11419 مردوں نے 2 سے زائد شادیاں کررکھی ہیں جب کہ آخر میں اس کٹیگری میں 80 سال اوراس سے زائد عمر کے مردوں کی شادیوں کو رکھا گیا ہے جس کے مطابق اس عمر کے 22666 مردوں نے 2 شادیاں کررکھی ہیں جب کہ اسی عمر کے 1117 مردوں نے 2 سے زائد شادیاں کررکھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔