بھارت کی ورکنگ باؤنڈری پر شر انگیزی جاری، مزید 5 پاکستانی شہری زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2016
21 اکتوبر سے جاری بھارتی شر انگیزی میں اب تک 4 پاکستانی شہید اور 21 زخمی ہو چکے ہیں، آئی ایس پی آر. فوٹو: فائل

21 اکتوبر سے جاری بھارتی شر انگیزی میں اب تک 4 پاکستانی شہید اور 21 زخمی ہو چکے ہیں، آئی ایس پی آر. فوٹو: فائل

راولپنڈی: بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور تازہ واقعات میں مزید 5 پاکستانی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر ہرپال اور چپراڑ سیکٹر میں فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے جس میں اب تک 5 پاکستانی شہری زخمی ہو چکے ہیں۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی فوج کو بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی، بھارتی ہائی کمشنر کی طلبی

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ 21 اکتوبر سے جاری ہے جس میں اب تک 4 پاکستانی شہری شہید اور 21 زخمی ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔