افغان طالبان نے 20 شہریوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2016
طالبان نے 33 افراد کو فیروز کوہ کے علاقے سے اغوا کیا تھا۔ فوٹو: فائل

طالبان نے 33 افراد کو فیروز کوہ کے علاقے سے اغوا کیا تھا۔ فوٹو: فائل

کابل: افغان صوبے غور میں طالبان نے 20 شہریوں کو اغوا کر کے قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے غور کے ڈپٹی پولیس چیف  کا کہنا تھا کہ طالبان نے 33 افراد کو فیروز کوہ کے علاقے سے اغوا کیا جن میں سے 20 کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے تاہم طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: افغان طالبان نے مسافر بسوں سے شناخت کے بعد 25 مسافر اغوا کرلیے

دوسری جانب افغانستان کے صوبے غور کے صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ایک باغی گروپ ان افراد کے اغوا میں ملوث ہے، اس گروپ نے گزشتہ برس افغانستان میں داعش سے اپنا تعلق جوڑ لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔