بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی پر احتجاج

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2016
 بھارت ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، دفتر خارجہ۔ فوٹو؛ فائل

بھارت ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، دفتر خارجہ۔ فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کے نتیجے میں جانی نقصان پر شدید احتجاج کیاہے۔

ذرائع دفترخارجہ کے مطابق خصوصی ڈیسک برائے امور جنوبی ایشیا کے سربراہ نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے  حوالے کیا جس میں کہا گیا کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جس کے باعث 21 اکتوبر سے اب تک 4 پاکستانی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

اس خبر کوبھی پڑھیں : بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید، 7 زخمی

واضح رہے کہ بھارت گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کررہا ہے اور گزشتہ 5 روز میں 4 افراد شہید جب کہ 21 زخمی ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔