بہاولپور میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد گرفتار، سی ٹی ڈی

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2016
دہشت گردوں نے شہر میں بس اسٹینڈ کو دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، ترجمان سی ٹی ڈی ، فوٹو؛ فائل

دہشت گردوں نے شہر میں بس اسٹینڈ کو دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، ترجمان سی ٹی ڈی ، فوٹو؛ فائل

لاہور: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بہاولپورمیں کارروائی کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  کے مطابق سی ٹی ڈی لاہور نے بہاولپورمیں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں میں انعام اور عابد شامل ہیں جنہیں ہارون آباد بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے پلاسٹک کے بیگ میں بارود چھپا رکھا تھا اور وہ ہارون آباد بس اسٹینڈ کو دھماکے سے اڑانا چاہتے تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے پرائما کارڈ اور ڈیٹونیٹرز سمیت دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔