عمران دھرنے میں پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کا اعلان کرسکتے ہیں

این این آئی  جمعرات 27 اکتوبر 2016
پی ٹی آئی کی ایم پی اے زریں ضیانے کہا کہ وزیراعلیٰ نے استعفے مانگے توفوراً جمع کرادیں گے۔۔ فوٹو: فائل

پی ٹی آئی کی ایم پی اے زریں ضیانے کہا کہ وزیراعلیٰ نے استعفے مانگے توفوراً جمع کرادیں گے۔۔ فوٹو: فائل

پشاور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو پختونخوا اسمبلی کے ارکان کے استعفے جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان دھرنے کے دوران پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں، اپوزیشن نے اس سلسلے میں صلاح و مشورے شروع کردیے ہیں۔

پی ٹی آئی کی ایم پی اے زریں ضیانے کہا کہ وزیراعلیٰ نے استعفے مانگے توفوراً جمع کرادیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔