ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے خاتون شہید اور 7 افراد زخمی، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اکتوبر 2016
پاکستانی رینجرز نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر۔ : فوٹو: فائل

پاکستانی رینجرز نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر۔ : فوٹو: فائل

راولپنڈی: ورکنگ باؤنڈری پرچپراڑ سیکٹر کے علاقے ہارپرآباد میں بھارتی جارحیت سے خاتون شہید ہوگئی اور 7 افراد زخمی ہیں جب کہ پاکستان رینجرز کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ورکنگ باؤنڈری پرچپراڑسیکٹر کے علاقہ ہارپر آباد میں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئیں جب کہ 7 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی جارحیت اوربلا اشتعال فائرنگ کا پاکستان رینجرزنے بھرپورجواب دیا جس کے باعث دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اوردشمن کی صفوں میں خاموشی چھاگئی جب کہ پاکستان رینجرزنے بھارتی چوکیوں کوبھی نشانہ بنایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 شہری شہید

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پرسیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ مسلسل جاری رہا جب کہ بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے مزید 2 شہری شہید ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔