جیوانی کے قریب کارروائی، سمندر میں کشتی سے 2400 کلومنشیات برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اکتوبر 2016
کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے 9 اسمگلروں میں غیرملکی باشندے بھی شامل ہیں، ڈی جی ایم ایس اے: فوٹو :فائل

کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے 9 اسمگلروں میں غیرملکی باشندے بھی شامل ہیں، ڈی جی ایم ایس اے: فوٹو :فائل

کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کشتی سے 2400 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 9 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے جیوانی کے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرکے 9 افراد  کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ایس اے رئیرایڈمرل جمیل اختر نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع تھی کہ سمندر کے راستے منشیات کی بڑی مقدار ملک میں لائی جارہی ہے جس کے بعد پاک بحریہ کا تعاون بھی حاصل کیا گیا اور 24 اکتوبر کو میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے  پاک بحریہ کے تعاون سے جیوانی کے کھلے سمندر میں کارروائی کی جس میں 24 سو کلومنشیات برآمد ہوئی جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے۔

جمیل اختر کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران اسمگلروں ے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس کوشش میں کشتی کو آگ بھی لگ گئی تھی تاہم اہلکاروں نے غیر ملکی باشندوں سمیت  9 منشیات اسمگلروں کو گرفتار اور کشتی کو ضبط کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔