کوئٹہ میں پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، 3 اہلکار بھی زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2016
پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہزارگنجی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نے اہلکاروں پر دستی بم پھینکے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہزارگنجی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نے اہلکاروں پر دستی بم پھینکے۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: ہزار گنجی میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جس کے بعد دہشت گردوں نے گھر سے پولیس پر دستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ گھر میں دہشت گردوں کی موجودگی پر پولیس کی اضافی نفری طلب کرتے ہوئے کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا گیا جس کے بعد آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔