اوجی ڈی سی ایل کو پہلی سہ ماہی میں 14.63 ارب کا منافع

خصوصی رپورٹر  جمعـء 28 اکتوبر 2016
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 1.50روپے فی شیئر عبوری منافع دینے کا اعلان بھی کیا۔َ فوٹو : فائل

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 1.50روپے فی شیئر عبوری منافع دینے کا اعلان بھی کیا۔َ فوٹو : فائل

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 6ارب روپے سے زائد قومی خزانہ میں ٹیکس جمع کرا دیا، اس عرصہ میں کمپنی کی نیٹ سلیز 39.565 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا جس میں 30 ستمبر 2016 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق رواں مالی سال کمپنی کی نیٹ سیلز 39.565 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، پہلی سہ ماہی میں او جی ڈی سی ایل نے 6.202 ارب روپے قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں ادا کیے، ٹیکس کٹوتی کے بعد کمپنی کا خالص منافع 14.631ارب روپے رہا جس کے نتیجے میں فی شیئر آمدنی 3.40 روپے رہی۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 1.50روپے فی شیئر عبوری منافع دینے کا اعلان بھی کیا۔ کمپنی نے سیسمک اور ڈرلنگ کی سرگرمیوں میں شاندار اضافہ کیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی انتظامیہ کی طرف سے مالی نظم و ضبط، منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے اور ایکسپلوریشن میں ریکارڈ اضافے اور ایچ آر میں اصلاحات لانے کی کوششوں کو سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔