لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے مزید 2 شہری زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2016
بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا، فوٹو؛ فائل

بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا، فوٹو؛ فائل

 مظفر آباد: لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 بے گناہ شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور بھی سنی گئی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا گیا اور دشمن کی گنوں کو خاموش کرادیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے خاتون شہید اور 7 افراد زخمی

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری جب کہ گزشتہ روز بھی ایل  اوسی پربھارتی جارحیت سے خاتون شہید اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔