ڈر ہے کہ کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے، خورشید شاہ

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2016

سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا خوف ہے کہ کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے کیونکہ صورتحال خراب ہوئی تو اس کا فائدہ پاکستان دشمنوں کو ہوگا اور ہمیں دوبارہ اپنا سفر صفر سے شروع کرنا پڑے گا۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سے پہلے ہی کہا تھا کہ احتیاط کی ضرورت ہے اور حکومتی رہنماؤں سے ملاقت میں کہا بھی تھا کہ کہیں یہ معاملہ تشدد میں تبدیل نہ ہوجائے کیونکہ صورتحال خراب ہوئی تو اس کا فائدہ پاکستان دشمنوں کو ہوگا،خوف آتا ہے کہ کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے اور ہمیں دوبارہ زیرو سے شروع ہوناپڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ نظر آرہا تھا کہ اس طرح کا ماحول ضرور پیدا ہوگا تاہم بچوں اور خواتین پر تشدد نہیں ہونا چاہیئے،  عوام کی جان اور مال کی حفاظت کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ  ہر سیاست دان کو حقیقت پسند ہونا چاہیئے جب کہ لال حویلی شیخ رشید کی پراپرٹی ہے اور کوئی بھی کسی کی زای ملکیت خالی نہیں کراسکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔