تحریک انصاف کی ہائیکورٹ کواسلام آباد بند نہ کرنے کا حکم ماننے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2016
عدالت عالیہ نے انتظامیہ کو تحریک انصاف کارکنان کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا فوٹو: فائل

عدالت عالیہ نے انتظامیہ کو تحریک انصاف کارکنان کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے وکلاء نے ہائی کورٹ کووفاقی دارالحکومت بند نہ کرانے سے متعلق عدالتی احکامات من وعن ماننے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شوکت صدیقی نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران فاضل جج نے پی ٹی آئی کے وکلا سے استفسار کیا کہ مسئلہ یہ ہے کہ آپ کسی کی بات سننے کوتیارنہیں ہیں، آپ پرامن احتجاج کریں گے یا اسلام آباد بند کریں گے، اسلام آباد کو پی ٹی آئی بند کرے گی نہ حکومت، عدالت کو اپنے حکم پرعمل درآمد کرانا آتا ہے، جس پرتحریک انصاف کے وکلا نے اسلام آباد بند نہ کرنے کے عدالتی احکامات من وعن ماننے کی یقین دہانی کرادی۔

سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے انتظامیہ کوتحریک انصاف کارکنان کوہراساں کرنے سے بھی روک دیا، انہوں نے حکم دیا کہ گرفتارکئے گئے کارکنوں کے ناموں کی فہرست پیش کی جائے اوریہ بھی بتایا جائے کہ انہیں کس جرم میں گرفتارکیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔