ڈاکٹر عاصم فالج کے حملے کے باعث اسپتال منتقل، ترجمان پیپلزپارٹی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2016
ڈاکٹر عاصم پر 15 ماہ سے کوئی جرم ثابت نہیں ہوا اور وہ شدید ذہنی دباؤ میں ہیں، بلاول ہاؤس میڈیا سیل، فوٹو؛ فائل

ڈاکٹر عاصم پر 15 ماہ سے کوئی جرم ثابت نہیں ہوا اور وہ شدید ذہنی دباؤ میں ہیں، بلاول ہاؤس میڈیا سیل، فوٹو؛ فائل

 کراچی: سابق مشیر پیٹرولیم اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم پر فالج کا حملہ ہوا جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق ڈاکٹر عاصم حسین پر فالج کا حملہ ہوا جس کے باعث انہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کا جناح اسپتال میں ہنگامی طور پر طبی معائنہ کیا گیا جہاں ان کے ایم آرآئی سمیت  مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

بلاول ہاؤس کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ڈاکٹر عاصم پر 15 ماہ سے کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، وہ شدید ذہنی دباؤ میں ہیں جس کے باعث ان پر فالج کا حملہ ہوا ہے، ڈاکٹر عاصم کو قانونی حق استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔