جیسے پاکستان بنایا اپنا صوبہ بھی بنالیں گے، فاروق ستار

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2016
اپنے مستقبل کا فیصلہ ہمیں خود کرنا ہے اور ہم کسی کےآلہ کارنہیں بنیں گے، سربراہ ایم کیوایم پاکستان، فوٹو؛ فائل

اپنے مستقبل کا فیصلہ ہمیں خود کرنا ہے اور ہم کسی کےآلہ کارنہیں بنیں گے، سربراہ ایم کیوایم پاکستان، فوٹو؛ فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہم نے سوچنا شروع کیا ہے کہ سب کا صوبہ ہے ہمارا کیوں نہیں اور اب تک ہم نے صوبے کا فیصلہ نہیں کیا لیکن فیصلہ کیا تو جیسے پاکستان بنایا صوبہ بھی بنالیں گے۔

کراچی میں جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے سوچنا شروع کیا ہے کہ سب کا صوبہ ہے ہمارا کیوں نہیں اور اب تک ہم نے صوبے کا فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن  فیصلہ کیا تو جیسے پاکستان بنایا صوبہ بھی بنالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ ہمیں خود کرنا ہے اور فیصلہ کرنا ہے کہ ہم کسی کےآلہ کارنہیں بنیں گے، اپنے حقوق خیرات میں نہیں سراٹھا کر چاہئیں جب کہ کمر کس لیں تو اگلا وزیر اعلیٰ ایم کیو ایم کا ہوگا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ صحیح آبادی ظاہر کی جائے تو ہماری 80 نشستیں ہوجائیں جب کہ تحریک انصاف کے نشترپارک جلسے میں زیروواٹ کا بلب تھا لیکن یہاں 1720 وولٹ کا کرنٹ ہے، ایسا عظیم الشان دھرنا کریں گے جو ہمیں کرنٹ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ارباب اختیارات اور ریاستی اداروں کے پاس جائیں گے اور ہر دروازہ کھٹکھٹانے پراحساس محرومی ختم نہ ہوا تو فیصلہ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔