آج کا دن کیسا رہے گا

عائشہ شریف صابری  جمعرات 8 دسمبر 2016
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل
اگر آپ نے ہمارے سابقہ مشوروں پر عمل اب تک نہیں کیا تو یہ آپ کی عظیم غلطی ہے، دیکھ لیجئے کہ آپ کی جلد بازی اور غلط قسم کی پلاننگ کیا رنگ لا رہی ہے ، صحت گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

اپنے ذہن کو ہر قسم کے شبہ سے پاک کرلیں، ہم آپ کو تمام حسابات کرنے کے بعد یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے شریک حیات آپ سے حقیقی محبت کرتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ وہ اظہار نہیں کرتے۔

جوزا:
21مئی تا21جون

اپنے خیالات پر کنٹرول کیجئے کامیابی آپ کے ہمراہ چلے گی لیکن شرط یہ ہے کہ آپ ہمت نہ ہاریں بسلسلہ جائیداد مایوسی کا بڑی حد تک خاتمہ ہو سکتا ہے، مکان کی تعمیر کا منصوبہ عملی شکل اختیارکر سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

دیکھئے گھریلو قسم کے معاملات کا فیصلہ جذبات کی عینک لگا کر نہیں کیا جا سکتا اپنے شریک حیات کو سمجھنے کی کوشش کیجئے، وہ اتنے برے نہیں ہیں جتنا کہ آپ سمجھتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

بعض اوقات آپ اپنی دور اندیشانہ پالیسیوں کے تحت مختلف امور کے سلسلے میں ناقابل یقین کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ہر بار ایسا ہی تو نہیں ہوسکتا کبھی کبھار سیر کو سواسیر بھی مل جاتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

بہت زیادہ محتاط رہتے ہوئے اپنے ضروری کام انجام دیجئے، جذباتیت کا یہ مظاہرہ اور جلد بازی کا کوئی بھی فیصلہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، اس سے حتیٰ الامکان اجتناب برتیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کو وہ سب کچھ حاصل نہیں جوکہ دوسروں کو حاصل ہے لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ معمولی سی پریشانی کے پیش نظر اپنا راستہ بدل دیا جائے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ کے مزاج کی کیفیت بھی عجیب و غریب رہے گی، گھڑی میں کچھ اور پل میں کچھ یعنی گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا رہے گا، آپ کا مزاج ممکن ہے کہ آپ کو اپنے اچھے ساتھیوں سے محروم ہونا پڑے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

دیکھئے گھریلو قسم کے معاملات کا فیصلہ کرتے ہوئے خو د کو نارمل رکھنے کی کوشش کیجئے اس لحاظ سے آپ کا جذباتی رویہ اختیار کرنا آپ کے لئے بہتر ثابت نہیں ہوسکتا ہے۔ حتیٰ الامکان اجتناب برتیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ تقاضا حالات سمجھ کر ان ہی اصولوں پر چلنے کی کوشش کیجئے جن پر ہر عقلمند انسان عمل پیرا ہے فضول قسم کی ضد اور ہٹ دھرمی کی بدولت پہلے بھی آپ بہت کچھ گنوا چکے ہیں لہٰذا اب مزید غلطی نہ کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے آج کل کے اس عجیب و غریب دور میں صرف سیاسی اصولوں کو اپنا کر ہی زندگی اطمینان سے گزاری جا سکتی ہے اور پھر ایسی صورت میں جبکہ وقت بھی آپ کا ساتھ دینے پر آمادہ نہیں۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

بفضل خدا کاروبار قدرے وسعت اختیار کر سکتا ہے اور آپ کی آمدنی بھی بڑھ سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بڑھتی ہوئی آمدنی کے پیش نظر اخراجات بھی بڑھالیں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔