بالی ووڈ میں موسیقی کا معیار زوال پذیر ہے، جاوید اختر

شوبز ڈیسک  منگل 29 نومبر 2016
مادہ پرستی کے دور میں موسیقی، شاعری، ادب اور فنون لطیفہ کوبہت پیچھے چھوڑ دیاگیا ہے
 فوٹو؛ فائل

مادہ پرستی کے دور میں موسیقی، شاعری، ادب اور فنون لطیفہ کوبہت پیچھے چھوڑ دیاگیا ہے فوٹو؛ فائل

کولکتہ: بھارتی نغمہ نگار اورادیب جاوید اختر کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں موسیقی کا معیار نمایاں طور پر گرا ہے جو ہمارے معاشرے کا عکاس ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلمیں ہمارے سماج کا ایک حصہ ہوتی ہیں اس لیے ان میں جو دکھایا جاتا ہے وہ آئینہ ہوتا ہے، وقت کیساتھ ساتھ جہاں اخلاقیات کے اور بہت سے معیارات میں تبدیلیاں آئیں وہاں بالی ووڈ کی موسیقی کا معیار پہلے جیسا نہیں رہا بلکہ گر گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کے مادہ پرستی کے دورمیں ہم نے موسیقی، شاعری، ادب اور فنون لطیفہ کو کہیں بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے اب گھروں یا اسکولوں میں فنون لطیفہ ‘ ادب ‘ شاعری یا موسیقی سے نابلد ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے الفاظ کا ذخیرہ کم ہو رہا ہے اور ہماری گرامر زوال پذیر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔