بھارتی سرحدی فوج کمزوردل نکلی، ڈیڑھ برس میں 458 چل بسے

آئی این پی  منگل 29 نومبر 2016
بی ایس ایف اہلکاروں کی جنوری 2015 اور ستمبر 2016 کے درمیان 774 اموات ہوئیں
۔ فوٹو : فائل

بی ایس ایف اہلکاروں کی جنوری 2015 اور ستمبر 2016 کے درمیان 774 اموات ہوئیں ۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: بھارت کی سرحدی فوج بی ایس ایف کے اہلکار کمزور دل نکلے، گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران سرحدوں پر فائرنگ اور شیلنگ سے صرف 25 جبکہ مختلف بیماریوں سے 316 اور دل کے دورے سے 117 فوجی مارے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری 2015 اور ستمبر 2016 کے درمیان کی مدت میں 774 اموات میں سے صرف 25 لڑائی کے دوران کی ہلاکتیں ہیں، گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران سرحدوں پر فائرنگ اور شیلنگ سے صرف 25 جبکہ مختلف بیماریوں سے 316  اور دل کے دورے سے 117 فوجی مارے گئے.

رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف اہلکاروں میں ایڈز اور ملیریا سے مرنے کی شرح میں کمی آئی ہے تاہم اب بھی ہر سال 200 کے لگ بھگ اہلکار سڑکوں پر اور ٹرین کے حادثات میں جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔