گوادر اور سی پیک کا تحفظ اولین ترجیح ہے، سربراہ پاک بحریہ

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2016
نیوی کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ایڈمرل ذکاء اللہ، سربراہ پاک بحریہ فوٹو: فائل

نیوی کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ایڈمرل ذکاء اللہ، سربراہ پاک بحریہ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ نیوی کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے  جب کہ وطن کی حفاظت کے لیے جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ قوم کے تعاون سے ہرچیلنج کا مقابلہ کرتے رہیں گے جب کہ نیوی کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور گوادر اورسی پیک کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریاں انتہائی اطمینان بخش ہیں جب کہ جان دے دیں گے لیکن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔