عامر خان کی اہلیہ کے گھر چوری کی واردات

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
کرن راؤ کے والد کی مدعیت میں کھر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔-  فوٹو: فائل

کرن راؤ کے والد کی مدعیت میں کھر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔- فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیوی کرن راؤ کی رہائش گاہ سے 80 لاکھ مالیت کے زیورات چوری ہوگئے ہیں جس کا مقدمہ درج کروالیا گیا ہے جب کہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیوی کرن راؤ کی باندرا کی رہائش گاہ سے ہیرے انگوٹی اور سونے کا قیمتی ہار چوری ہوگئے ہیں جن کی مالیت 80 لاکھ روپےبنتی ہے، واقعے کے بعد کرن راؤ کے والد نے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے کرن راؤ کے گھر کا جائزہ لیا اور موقعے پر موجود گھر کے اسٹاف سے پوچھ کچھ کی جب کہ چوری کی واردات کے بعد گھر میں  کام کرنے والے 3 ملزم غائب ہیں جن کی تلاش کے لیے پولیس کارروائی کر رہی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔