قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ملک لے جانے والے جلد انجام کو پہنچیں گے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
پاناما کیس میں ہر روز نیا مسئلہ اور نئی انٹری ہو رہی ہے، شیخ رشید۔ فوٹو: ایکسپریس/اسکرین گریب

پاناما کیس میں ہر روز نیا مسئلہ اور نئی انٹری ہو رہی ہے، شیخ رشید۔ فوٹو: ایکسپریس/اسکرین گریب

 اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والے جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت میں حکمران کیس ہار چکے ہیں، عوام کی عدالت میں ثابت ہو چکا ہے کہ یہ بیرون ملک منتقل کیا گیا مال چوری، ڈکیتی، کمیشن اور ہمارے خون پسینے کا ہے، اب بڑی عدالت میں کیس لگا ہوا ہے، عوام کو یہاں سے بھی انصاف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں ہر روز نیا مسئلہ اور نئی انٹری ہو رہی ہے اور کیس میں مزید نئی انٹریاں بھی ہوں گی، یہ سب لوگ جنہوں نے قوم کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔