سلمان خان کا دوبارہ "رادھے موہن" بننے سے صاف انکار

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
سلمان خان فلم میں مختصرسا کردارادا کرتے نظر آسکتے ہیں، رپورٹس: فوٹو: فائل

سلمان خان فلم میں مختصرسا کردارادا کرتے نظر آسکتے ہیں، رپورٹس: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم “تیرے نام” کے سیکوئل میں اداکاری کرنے سے صاف منع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم “تیرے نام” کے سیکیول کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور ہدایت کار ستیش کوشک نے سلمان خان کو اس کے لیے دبنگ خان کو مرکزی کردارادا کر نے کی پیش کش کی ہے لیکن انہوں نے صاف انکارکردیا ہے تاہم وہ مہمان اداکار کی حیثیت سے جلوہ گر ہوسکتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سلمان خان کی 9 سال بعد بیٹے سے ملاقات

تیرے نام 2 کے حوالے سے سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ ستیش کوشک کی جانب سے فلم بنانے پر خوش ہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ فلم کی کاسٹ کے لیے پرانے اداکاروں کے بجائے نئے اداکاروں کو شامل کیا جائے۔

واضح رہے کہ ستیش کوشک تیرے نام کے سیکوئل پر گزشتہ  2 سال سے کام کررہے ہیں اور امید کی جارہی تھی کہ یہ فلم آئندہ برس ریلیز کی جائے گی۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔