راحیل شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،  مراد علی شاہ کی جنرل راحیل شریف سے گفتگو: فوٹو: فائل

آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،  مراد علی شاہ کی جنرل راحیل شریف سے گفتگو: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوفون کیا اورآرمی چیف کی حیثیت سے خدمات کو سراہا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فون کیا، وزیراعلی نے جنرل راحیل شریف کی آرمی چیف کی حیثیت سے خدمات کو سراہا۔ وزیراعلی نے سابق آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ضربِ عضب، نیشنل ایکشن پلان اور دہشت گردوں سے ڈٹ کر مقابلہ کیا جب کہ آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسبکدوش آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو روایتی چھڑی پیش کرکے پاک فوج کی کمان ان کے حوالے کردی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔