مصر میں آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر ڈاکٹرسمیت عملہ معطل

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
ڈاکٹر سمیت دیگر عملے کو معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، انتظامیہ اسپتال۔ فوٹو :العربیہ ڈاٹ نیٹ

ڈاکٹر سمیت دیگر عملے کو معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، انتظامیہ اسپتال۔ فوٹو :العربیہ ڈاٹ نیٹ

قاہرہ: مصر میں آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر  ڈاکٹر سمیت عملے کو معطل کردیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر کی شمالی صوبےالبحیرہ میں آپریشن کے دوران مرد گائناکالوجسٹ ڈاکٹر کو سیلفی لینا مہنگا پڑگیا، ڈاکٹر نے دوران آپریشن دیگر اسٹاف ممبران کے ساتھ سیلفی لی اور فیس بک پیج پر لگادی جس کے بعد لوگوں کی جانب سے شدید تنقید دیکھنے میں آئی تاہم ڈاکٹر نے بعد میں سیلفی تو ہٹالی لیکن ڈاکٹر کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔

واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد صوبائی وزیر صحت نے ڈاکٹر کو طلب کرکے وضاحت طلب کی جس پر ڈاکٹر نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیلفی لینے سے پہلے مریضہ سے اجازت لی تھی. دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سیلفی لینے پر ڈاکٹر سمیت دیگر عملے کو بھی معطل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔