محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو گزشتہ برس مشکوک قرار دے کر انہیں بولنگ سے روک دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو گزشتہ برس مشکوک قرار دے کر انہیں بولنگ سے روک دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

دبئی: آئی سی سی نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا۔

آئی سی سی نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن  کلیئر قرار دیتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کی اجازت دے دی ہے۔ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ انہیں دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیم میں بھی شامل کر لیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حفیظ پرپاکستان سپر لیگ میں بولنگ کرانے پرپابندی

واضح رہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو گزشتہ برس جولائی میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں بولنگ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے بولنگ ایکشن میں تبدیلی لانے کے بعد  17 نومبر کو برسبین میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق بالنگ کے وقت بولر کے ہاتھ میں خم 15 ڈگری کے اندر ہونا چاہیئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔