- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن نے سلمان کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی تردید کردی
ممبئی: بالی ووڈ میں قدم جمانے والی برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن نے فلم نگری کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ معاشقے کی خبروں پر چپ توڑتے ہوئے خود کو سنگل قرار دے دیا۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز ان کے معاشقوں کی خبریں شہ سرخیوں کی زینت بنتی ہیں جب کہ گزشتہ دنوں برطانوی ماڈل واداکارہ ایمی جیکسن کی فلم کی تشہیری تقریب میں بھی سلمان خان بن بلائے مہمان بن کر پہنچ گئے تھے جس کے بعد دونوں اداکاروں میں قربتیں بڑھنے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن اب ماڈل گرل نے ان تمام خبروں پر چپ توڑ دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان سے متعلق سوال پراداکارہ ایمی جیکسن کا کہنا تھا کہ فلم نگری میں کون سی ایسی اداکارہ ہے جو سلمان خان سے قربتیں نہیں بڑھانا چاہے گی لیکن میں سنگل ہوں اور کسی سے تعلق میں نہیں ہوں جب کہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں جس کے لیے کوششوں میں مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’سلطان‘‘ کے ایک ماہ بعد سلمان نے اپنے وزن میں 20 کلوتک کمی کردی ہے جس کے بعد کافی دلکش نظر آتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ایمی جیکسن نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’اک دیوانہ تھا‘‘،’’سنگھ از بلنگ‘‘ اور فریکے علی‘‘ شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔