حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹراضافہ کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقراررہیں گی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، فوٹو؛ فائل

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقراررہیں گی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 70 پیسے تک اضافے کا اعلان کردیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹراضافہ ہوگا جب کہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر بڑھائی جارہی ہے تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقراررہیں گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا تاہم اب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔