سنجے دت نے بھری محفل میں رنبیر کی بے عزتی کرڈالی

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
ابھی تو تمہیں کچھ ایکشن سے بھرپور فلموں میں کام کرنے کی ضرورت ہے، سنجے دت کاربنیر کپور کو پیغام۔ فوٹو: فائل

ابھی تو تمہیں کچھ ایکشن سے بھرپور فلموں میں کام کرنے کی ضرورت ہے، سنجے دت کاربنیر کپور کو پیغام۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپورکی بھری محفل میں بے عزتی کرڈالی۔

بالی ووڈ اسٹار سنجے دت  کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے نوجوان اداکار رنبیر کپور، ہدایتکار راج کمار ہیرانی اور پروڈیوسر کے ہمراہ سنجو بابا کے گھر پہنچے جہاں ملاقات میں رنبیر کو فلم سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے شراب کے نشے میں دھت سنجے دت نے سب کے سامنے رنبیر کپور کی بے عزتی کرڈالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے گھر میں موجود نوجوان اداکار کی فلموں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ میں ایک فلم بنانا چاہتا ہوں جس کا نام لڈو ہوگا پھر اس کے بعد امرتی، جلیبی اور پیڑا نامی فلمیں بھی بناؤں گا۔ شراب کے نشے میں دھت سنجے دت نے مزید کہا کہ ’میں نے حال ہی میں تمہاری فلم ’’برفی‘‘ دیکھی ہے، تم نے کیا سوچ کر اس فلم  میں کام کیا، اب تم میری زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کر رہے ہو لیکن مجھے علم نہیں کہ تمہیں کس طرح اس فلم میں کاسٹ کر لیا گیا حالانکہ ابھی تو تمہیں کچھ ایکشن سے بھرپور فلموں میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔