ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے کم از کم ٹکٹ 25 ہزار ڈالر مقرر

مانیٹرنگ ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2016
ٹرمپ کی افتتاحی تقریب کمیٹی نے ساڑھے7کروڑ ڈالرکا ہدف مقرر کیا ہے۔ فوٹو : فائل

ٹرمپ کی افتتاحی تقریب کمیٹی نے ساڑھے7کروڑ ڈالرکا ہدف مقرر کیا ہے۔ فوٹو : فائل

واشنگٹن:  امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے خواہشمند افراد کے لیے پیکیج کا اعلان کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب کا کم سے کم ٹکٹ 25 ہزار ڈالر ( 25 لاکھ روپے) ہے۔ تقریب میں وی وی آئی پی شرکت کے خواہشمند کو 10 لاکھ ڈالر یعنی 10 کروڑ پاکستانی روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

10 لاکھ ڈالر کا ٹکٹ لینے والے کو ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کھانے اور ٹرمپ کی کابینہ کے نامزد ارکان سے ملنے کا موقع ملے گا۔ ٹرمپ کی افتتاحی تقریب کمیٹی نے ساڑھے 7 کروڑ ڈالرکا ہدف مقرر کیا ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔