بھارت میں کانگریس پارٹی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2016
ایک ٹویٹ میں ہیکر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کانگریس کا چہرہ بے نقاب کردے گا۔ فوٹو: فائل

ایک ٹویٹ میں ہیکر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کانگریس کا چہرہ بے نقاب کردے گا۔ فوٹو: فائل

نئی دلی: بھارت میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔

نامعلوم ہیکر گروپ نے کانگریس کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد اس پر راہول گاندھی کے خلاف گالیوں اور نفرت انگیز پیغامات کی بھرمار کردی۔

ایسی ہی ایک ٹویٹ میں ہیکر گروپ نے دعویٰ کیا کہ اس نے کانگریس کی ای میلز تک بھی رسائی حاصل کرلی ہے اور وہ کانگریس کا چہرہ بے نقاب کردے گا۔

اب تک یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ کانگریس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے والا گروپ کون ہے لیکن پیغامات سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید اسے مودی سرکار کی پشت پناہی حاصل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔