وزیراعظم سے وزیر داخلہ اور مشیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2016
وزیراعظم کی مشیر داخلہ کو بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کا بھرپور موقف اپنانے کی ہدایت فوٹو: فائل

وزیراعظم کی مشیر داخلہ کو بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کا بھرپور موقف اپنانے کی ہدایت فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور مشیر سرتاج عزیز نے ملاقات کی جس میں اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ سے ان کی طبیعت بھی دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات کی جس میں انہوں نے بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کے موقف کے حوالے سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعظم نے بھی مشیر خارجہ کو بھارت میں ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔

واضح رہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس رواں ماہ کی 3 اور 4 تاریخ کو بھارتی شہر امرتسر میں منعقد ہو رہی ہے لیکن بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پربلااشتعال فائرنگ اورشدید گولہ باری کے باوجود پاکستان  نے کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔