امریکا میں حیرت انگیزواقعہ؛ نانی نے نواسے کوجنم دے دیا

 جمعـء 2 دسمبر 2016
وہ خاتون جو ٹیسٹ ٹیوب یا کسی اور تکنیک کے ذریعے کسی اور کے بچے کو جنم دے، اسے ’’سروگیٹ مدر‘‘ کہا جاتا ہے۔ (فوٹو: فائل)

وہ خاتون جو ٹیسٹ ٹیوب یا کسی اور تکنیک کے ذریعے کسی اور کے بچے کو جنم دے، اسے ’’سروگیٹ مدر‘‘ کہا جاتا ہے۔ (فوٹو: فائل)

کیلیفورنیا: امریکہ میں ایک عمررسیدہ خاتون نے ’’ٹیسٹ ٹیوب بے بی‘‘ (آئی وی ایف) تکنیک کے ذریعے اپنے ہی نواسے کو جنم دیا ہے کیونکہ ان کی بیٹی طبی نقائص کی بنا پر بچے کو جنم دینے سے قاصر تھی۔

نواسے کو جنم دینے والی خاتون کی بیٹی 14 برس میں بعض طبی امراض کا شکار تھی جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں کبھی ماں نہ بننے کے افسوسناک فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے واضح طور پر یہ بتائے جانے کے بعد خاتون نے بیٹی کے لیے اولاد کو جنم دینے کا کہا جس پر وہ حیران ہوگئی۔

خاتون کی بیٹی کے بیضہ دان (اووری) میں جب رسولی دیکھی گئی تو اسے اپنی ماں کا وعدہ یاد آگیا، اس نے رسولی سے متاثرہ بیضہ دانی نکالنے سے قبل اپنے بیضہ (انڈہ) نکلوا کر اسے انتہائی سرد ماحول میں محفوظ کرایا اور آپریشن کے بعد بیضہ دانی نکلوادی۔ اس کے بعد لڑکی نے اپنے شوہر سے مشورہ کرکے اسے اعتماد میں لیا اور اس کے بعد اپنی والدہ کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ اس سے قبل بچے کو جنم دینے والی کسی تیسری خاتون پر غور بھی کیا گیا لیکن یہ ایک انتہائی مہنگا اور قانونی طور پر پیچیدہ عمل تھا لیکن لڑکی کی والدہ اس عمل کے لیے تیار ہوگئی۔

ڈاکٹروں نے لڑکی اور اس کے شوہر کے بیضوں کو مصنوعی طور پر ٹیسٹ ٹیوب میں ملایا اور بارآور ہونے پر اسے لڑکی کی ماں کے رحم میں داخل کردیا جس سے وہ حاملہ ہوگئیں جس کے بعد خاتون نے اپنی بیٹی کے بیٹے کو جنم دیا۔

واضح رہے کہ اس طرح سے کسی دوسرے کے بچے کو جنم دینے والی خاتون کو ’’سروگیٹ مدر‘‘ (surrogate mother) بھی کہا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔