ہم لیڈری کرنے نہیں کام کرنے آئے ہیں، مئیر کراچی

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2016
متحد ہو کر کراچی کی خدمت کریں گے کیونکہ مل کر کام کرنے سے نتائج سامنے آئیں گے، وسیم اختر۔ فوٹو : فائل

متحد ہو کر کراچی کی خدمت کریں گے کیونکہ مل کر کام کرنے سے نتائج سامنے آئیں گے، وسیم اختر۔ فوٹو : فائل

 کراچی: مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ہم لیڈری کرنے نہیں کام کرنے آئے ہیں اور اب یقین دلاتا ہوں کہ کراچی کے مسائل حل ہوں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم لیڈری کرنے نہیں کام کرنے آئے ہیں، یقین دلاتا ہوں کہ کراچی کے مسائل حل ہوں گے، ہم کام کرکے دکھائیں گے اور متحد ہو کر کراچی کی خدمت کریں گے کیونکہ مل کر کام کرنے سے نتائج سامنے آئیں گے۔

اس خبر کو بی پڑھیں : بلدیاتی نمائندوں سے کام نہیں لینا تو الیکشن کیوں کروائے گئے، وسیم اختر

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بہت وقت ضائع ہوچکا ہے اور اب کوئی پروٹوکول نہیں چلے گا لہذا افسران برا نہ مانیں کہ میں وقت لے کر نہیں آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔