قسمت بیگ پرفائرنگ کرانے کے 5 لاکھ روپے دیئے، مرکزی ملزم کا بیان

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2016
قسمت بیگ پر فائرنگ اسے زخمی کرانے کے لیے کی تھی، ملزم کا پولیس کو بیان، فوٹو؛ فائل

قسمت بیگ پر فائرنگ اسے زخمی کرانے کے لیے کی تھی، ملزم کا پولیس کو بیان، فوٹو؛ فائل

لاہور: اداکارہ قسمت بیگ قتل کیس کے مرکزی ملزم رانا مزمل نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا جس میں ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اداکارہ کو قتل کرانے کے لیے 5 لاکھ روپے دیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کیس کے مرکزی ملزم رانا مزمل نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے قسمت بیگ کو فیصل آباد میں اسٹیج ڈرامے کی پیشکش کی تھی جس سے انکار کرنے پر وہ اداکارہ کو سبق سکھانا چاہتا تھا اور اس کے لیے فائرنگ کرائی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قسمت بیگ کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار 

ملزم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ قسمت بیگ پر فائرنگ قتل کرنے کی نیت سے نہیں کرائی اسے صرف زخمی کرانا چاہتا تھا جس کے لیے  5 لاکھ روپے دیئے تھے۔ پولیس نے مرکزی ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کیس کی تفتیش سی آئی اے کینٹ کے سپرد کردی ہے۔

واضح رہے کہ قسمت بیگ کو لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور پولیس نے اداکارہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملوث سمیت 4 ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔