بہاول نگرمیں مکان کی چھت گرنےسے باپ بیٹی جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 4 دسمبر 2016
چھت گرنے کے نتیجے میں باپ بیٹی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے، پولیس فوٹو: فائل

چھت گرنے کے نتیجے میں باپ بیٹی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے، پولیس فوٹو: فائل

بہاول نگر: محلہ تیلیاں میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جب کہ ماں زخمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاول نگرمیں محلہ تیلیاں میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور 6 ماہ کی بیٹی جاں بحق ہوگئے جب کہ ماں زخمی ہوگئی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کوطبی امداد کے لیے لاہورمنتقل کردیا گیا جب کہ لاشوں کوبھی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔