امریکا میں کنسرٹ کے دوران آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 4 دسمبر 2016
 کانسرٹ کے دوران تقریبا 100 افراد وہاں موجود تھے، حکام: فوٹو: سی بی سی

کانسرٹ کے دوران تقریبا 100 افراد وہاں موجود تھے، حکام: فوٹو: سی بی سی

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک کنسرٹ کے دوران آتشزدگی کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے اوکلینڈ میں ایک کنسرٹ کے دوران آرٹسٹ پرفارم کررہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حکام نے آتشزدگی کے نتیجے میں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 تک پہنچ سکتی ہے کیونکہ کانسرٹ کے دوران تقریبا 100 افراد وہاں موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کانسرٹ میں 6 فنکارپرفارم کررہے تھے کہ اچانک آگ لگی تاہم تاحال آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی، آگ پر قابوپانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب اس حوالے سے ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ کنسرٹ کی جگہ آج بجھانے کا خود کار نظام نہیں تھا  جب کہ کسی قسم کی فائر الارم کی آوازنہیں سنی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔