بھارت سے نوازشریف کی دوستی پاکستان کومہنگی پڑرہی ہے، تحریک انصاف

ویب ڈیسک  اتوار 4 دسمبر 2016
بھارت سے نواز شریف کی ذاتی دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے، ترجمان تحریک انصاف: فوٹو: فائل

بھارت سے نواز شریف کی ذاتی دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے، ترجمان تحریک انصاف: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چلنا ہمارے لیے نقصان دہ ہوگا جب کہ وزیراعظم نواز شریف کی بھارت سے دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چلنا ہمارے لیے نقصان دہ ہوگا، کیا مشیر خارجہ سرتاج عزیز کوڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پربھارت بھیجا گیا ہے؟

ترجمان پی ٹی آئی شیزریں مزاری نے کہا کہ مودی سرکار نواز شریف کی کمزوری سے فائدہ اٹھا رہی ہے، بھارت سے نواز شریف کی ذاتی دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے، بھارت ہماری سرحدیں افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے استعمال کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔