وادی تیراہ میں طیاروں کی بمباری سے 12 دہشت گرد ہلاک، 3 ٹھکانے تباہ

نمائندہ ایکسپریس  پير 5 دسمبر 2016
مردان میں فائرنگ، شادی سے آنے والے 2 افراد جاں بحق، ہنگو میں نوجوان قتل
فوٹو: فائل

مردان میں فائرنگ، شادی سے آنے والے 2 افراد جاں بحق، ہنگو میں نوجوان قتل فوٹو: فائل

جمرود: خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے راجگل میں سیکیورٹی فورسز  کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں 12 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کو خیبر ایجنسی کے دور افتادہ وادی تیراہ کے پہاڑی علاقے راجگل میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے تباہ ہوئے اور 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے پاک افغان سرحد کے قریب مورگہ کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند جاں بحق اور اہم ٹھکانے تباہ ہو گئے تھے، مردان کے علاقے لوند خوڑ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شادی سے واپس آنے والے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ہنگو میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، پشاور کے علاقے متھرا سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔