کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کی راکھ دفنا دی گئی

خبر ایجنسیاں  پير 5 دسمبر 2016
فوٹو : اے ایف پی

فوٹو : اے ایف پی

سانتیاگو ڈی کیوبا:  کیوبا کے انقلابی رہنمافیڈل کاستروکی راکھ گزشتہ روز سانتیا گودے کیوباکے ایک قبرستان میں دفنادی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق چیدہ چیدہ شخصیات نے ان کی آخری رسومات کی ایک سادہ سی تقریب میں شرکت کی۔ کاسترو کے انتقال پرکیوبا میں 9 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ کاسترونے قریب نصف صدی تک کیوباکی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں رکھی اور وہ 25 نومبرکو 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو چل بسے

ہفتے کے دن ہزاروں لوگوںنے ایک ماتمی تقریب میں شرکت کی جس کی سربراہی کیوباکے صدر راؤل کاسترونے کی۔ انھوںنے اعلان کیاکہ فیڈل کاستروکی خواہش کے مطابق کسی سڑک یایادگارکانام ان کے نام پر نہیں رکھا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔